6 مارچ، 2024، 9:02 PM

صدر رئیسی کا سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت

صدر رئیسی کا سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت

آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے سیلاب زدگان کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی کوششوں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کے لئے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے سیلاب زدگان کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی کوششوں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کے لئے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے مقامی حکام، ریسکیو ٹیموں اور حکومتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ اس دورے کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینا اور عوام کو مدد فراہم کرنا ہے۔ ہم یقینی طور پر اپنی پوری طاقت کے ساتھ عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

میں سیستان و بلوچستان کے گورنر، ہلال احمر، مقامی حکام اور لوگوں کی تعریف کرنا چاہوں گا جو ریسکیو آپریشنز کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ آج ہم سیلاب متاثرین کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے درکار ضروری اقدامات کے بارے میں بات کریں گے۔

News ID 1922437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha