1 مارچ، 2024، 8:37 PM

ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی پیشن گوئی

ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی پیشن گوئی

آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کی طرف سے عراق میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے السبق پریس کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقدس شہر نجف اشرف میں مقیم آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اپنے تازہ بیان  پیشن گوئی کی ہے کہ عراق میں اس سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔

رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے حوالے سے چاند کی پیشن گوئی مسلمانوں کے نزدیک نہایت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ رؤیت ہلال کے مطابق ماہ رمضان کی پہلا اور آخری دن ثابت ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے علم نجوم کے قانون سے کام لیا جاتا ہے تاہم اصلی معیار چاند کا نظر آنا ہے جوکہ مہینے کی 29 ویں تاریخ کو ثابت ہوجاتا ہے لہذا ماہ رمضان کے بارے میں حقیقی بیان اور فتوی مہینے کی آخری تاریخ کو صادر کیا جاتا ہے
 

News ID 1922326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha