مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تھائی لینڈ میں تعیینات نئے ایرانی سفیر نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور سفارتی اسناد پیش کیں۔
اس موقع پر وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران مشرقی ایشائی ممالک کے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
تھائی لینڈ کی نئی حکومت کے ساتھ سیاسی اور پارلیمانی شعبوں میں مزید دوستی بڑھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
نئے ایرانی سفیر ناصرالدین حیدری اس سے پہلے وزارت خارجہ اور دیگر اداروں میں اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ