24 فروری، 2024، 4:36 PM

اقوام متحدہ، روس کی جانب سے ایران سے میزائل حاصل کرنے کی تردید

اقوام متحدہ، روس کی جانب سے ایران سے میزائل حاصل کرنے کی تردید

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے ایران سے بلیسٹک میزائل حاصل کرنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے یوکرائن کے خلاف استعمال کرنے کے لئے ایران سے بلیسٹک میزائل حاصل کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ایران پر بیلسٹک فروخت کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے تاہم اخلاقی طور پر ایران نے کبھی یوکرائن کے خلاف کاروائیوں میں کی مدد نہیں کی ہے۔ ایران کا یہ موقف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور پر پابند ہونے کی دلیل ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ذرائع ابلاغ میں ایران کی طرف سے روس کو بیلسٹک میزائل فروخت کرنے کی افواہیں زیرگردش تھیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کے دورن ان افواہوں کی تردید کی تھی دوسری طرف امریکی اعلی عہدیدار جان کربی نے بھی کہا تھا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی خبروں کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

News ID 1922132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha