23 فروری، 2024، 9:48 AM

غزہ جنگ کے ہلاک شدگان میں سے دس فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے، واشنگٹن پوسٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ

غزہ جنگ کے ہلاک شدگان میں سے دس فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے، واشنگٹن پوسٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں 10 فیصد امریکی شہری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں میں سے 10 فیصد امریکی شہری ہیں، حالانکہ وہ صیہونی آبادی کا دو فیصد سے بھی کم ہیں۔ 

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 23 امریکی بھی اسرائیلی فوج یا پولیس میں خدمات انجام دیتے ہوئے مارے گئے ہیں جن میں سے 21 غزہ کے اندر، ایک لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر اور دوسرا مقبوضہ بیت المقدس میں سرحدی پولیس میں خدمات انجام دیتے ہوئے مارا گیا۔

ادھر امریکی ویب سائٹ "انٹرسیپٹ" نے بھی خبر دی ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اہداف کی نشاندہی میں مدد کے لیے فضائیہ کی ایک ٹیم "اسرائیل" بھیجی ہے۔

دوسری طرف غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کے کردار کے بارے میں صیہونی سرکاری چینل 12 کے سیاسی امور کے تجزیہ کار ایمنون ابرامووچ نے اعتراف کیا: اگر امریکہ اسرائیل کی ہتھیاروں اور ایمونیشن سے مدد نہ کرتا تو ہمیں لاٹھیوں اور پتھروں سے لڑنا پڑتا۔ 

News ID 1922116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha