10 فروری، 2024، 9:18 PM

سینٹکام کا یمن کے لانچنگ میزائلوں پر حملے کا دعوی

سینٹکام کا یمن کے لانچنگ میزائلوں پر حملے کا دعوی

مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد افواج کی سینٹرل کمانڈ "سینٹکام" نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن کی متعدد آبدوزوں اور میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی دہشت گرد افواج کی مرکزی کمان "CENTCOM"  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز یمن میں فائر کے لئے تیار متعدد میزائلوں اور لانچنگ آبدوزوں کو نشانہ بنایا۔

سینٹکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز اس نے یمنی فوج کی دو آبدوزوں سمیت 5 کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا جو بحیرہ احمر کی جانب فائر کرنے کے لیے تیار تھے۔

گزشتہ شب دو امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن کے شمالی سرحدی علاقے "باقم" پر بمباری کی اور اب سے چند گھنٹے قبل ایک بار پھر یمن کے صوبہ الحدیدہ کے علاقوں  پر حملہ کرکے فضائی جارحیت کا ارتکاب کیا۔

واضح رہے کہ یمن نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت میں وہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں کو بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یمنی فوج نے اس فریم ورک میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور مقبوضہ علاقوں کی جنوبی بندرگاہوں کو بہت زیادہ اقتصادی نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن دوسری طرف امریکی اور برطانوی اتحاد نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی واضح حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حمایت کے بہانے کئی بار یمنی سرزمین پر حملے کرکے کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔

News ID 1921819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha