1 فروری، 2024، 8:25 PM

ایران نے خطے میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے، صدر رئیسی

ایران نے خطے میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے، صدر رئیسی

صدر رئیسی نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کی طاقت کے ساتھ موجودگی سے سیکورٹی یقینی جبکہ غیر متعلقہ طاقتوں کا ہونا سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا باعث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی نے صوبہ ہرمزگان کے دورے کے دوران کہا کہ تمام ممالک جان لیں کہ ہرمزگان کے جزائر ایران کی ملکیت ہیں۔ ان جزائر پر ایرانی ملکیت دوسرے ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران اپنی سالمیت اور سرحدی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنائے گا۔ ایران نے ہمیشہ خطے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی انقلاب اور نظام کی وجہ سے ہرمزگان سمیت پورے ایران میں بہت اچھے کام ہوئے ہیں۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر رئیسی کے دورے کے دوران مختلف حکومتی اعلی عہدیداروں نے بریفنگ دی۔

صدر نے کئی ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

News ID 1921624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha