28 فروری، 2018، 3:17 PM

ایرانی عوام امن پسند / ملکی اورقومی دفاعی امور پر مذاکرات نا ممکن اور ناقابل قبول

ایرانی عوام امن پسند / ملکی اورقومی دفاعی امور پر مذاکرات نا ممکن اور ناقابل قبول

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ ہرمزگان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام امن پسند ہیں ملکی اور قومی دفاعی امور پر مذاکرات نا ممکن اور ناقابل قبول ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ ہرمزگان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایرانی عوام امن پسند ہیں ملکی اور قومی دفاعی امور پر مذاکرات نا ممکن اور ناقابل قبول ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ بعض علاقائي عرب ممالک کو فریب اور دھوکہ دیکر اپنے ہتھیاروں کو مہنگی قیمت پر فروخت کررہا ہے اور ان سے تیل سستے داموں پر وصول کررہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ بعض علاقائی عرب ممالک کو ایران سے خوفزدہ کرکے انھیں اپنے ہتھیاروں کو مہنگی قیمتوں پر فروخت کررہا ہے ۔ حالانکہ تاریخ میں ایرانی قوم نے کسی کے خلاف جارحیت کا ارتکاب نہیں کیا ایرانی قوم امن پسند ہے البتہ ہم پر جنگیں مسلط کی گئیں اور ہم نے ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کیا۔

صدر حسن روحانی نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کہا کہ ایران اپنے پیشرفتہ ہتھیاروں کی ساخت پر کام اور تجربات جاری رکھےگا۔ ایران میزائل ، ہیلی کاپٹر اور جنگی جہاز بنانے کے شعبوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہے گا۔

صدر حسن روحانی نے ہمسایہ عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف عداوت اور دشمنی کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکہ کسی بھی اسلامی ملک کا خیر خواہ نہیں ہے لہذا عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار رہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ حالیہ چند مہینوں میں ایران کے بارے میں تین بار گہری سازش کرچکا ہے لیکن اللہ تعالی نے اس کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں ملکی اور قومی دفاعی امور اور وسائل کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

News ID 1879050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha