مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرایا القدس نے غزہ کے وسط میں صیہونی فوجیوں اور ان کے ایمونیشن ڈپو کو مارٹروں سے نشانہ بنایا۔
القدس بریگیڈ نے المغازی کیمپ کے نواح میں صیہونی فوجیوں کے سینٹر کو بھی نشانہ بنایا۔
نیز، سرایا القدس نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک مرکاوا ٹینک اور صہیونی فوجیوں کی گاڑی کو آر پی جی نے نشانہ بنایا۔
ادھر الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے خان یونس کے مغرب میں صیہونی جارحیت پسندوں کے خلاف تباہ کن کاروائیاں انجام دی ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری جھڑپوں 38 فوجی افسران اور عام اہلکار زخمی ہوئے۔ تاہم صیہونی فوج کی جانب سے ہلاک شدگان کی تعداد بتانے سے دانستہ طور پر گریز کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ