25 جنوری، 2024، 2:00 PM

غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر شدید دکھ ہے، چین

غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر شدید دکھ ہے، چین

چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ پر سخت موقف اختیار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ پر سخت موقف اختیار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے کہا: ہم غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ مراکز پر اسرائیل کے حملے سے حیران ہیں۔ ہمیں غزہ میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بھی شدید دکھ ہے۔ لہذا ہم ان تمام اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

 چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا: ہماری اہم ترجیح جنگ بندی، اقوام متحدہ سے منسلک مراکز کے تحفظ کی ضمانت دینا اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کے واقعات کو روکنا ہے۔

 دوسری طرف چین کی وزارت دفاع نے واضح کیا: ہم نے غزہ کے تنازعہ والے علاقوں میں ہتھیار یا فوجی سازوسامان نہیں بھیجا ہے۔

News ID 1921476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha