21 جنوری، 2024، 4:20 PM

ایران، ثریا سیٹلائٹ کے سگنلز زمین پر کامیابی سے ملنے شروع

ایران، ثریا سیٹلائٹ کے سگنلز زمین پر کامیابی سے ملنے شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے رواں ہفتے کو خلاء میں بھیجے گئے ثریا سیٹلائٹ نے سگنلز کو مؤثر طریقے سے زمین پر بھیجنا شروع کیا ہے جو کہ اس کے خلائی مشن میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے رواں ہفتے کو خلاء میں بھیجے گئے ثریا سیٹلائٹ نے سگنلز کو مؤثر طریقے سے زمین پر بھیجنا شروع کیا ہے جو کہ اس کے خلائی مشن میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

ایران کے خلائی ادارے نے ثریا سیٹلائٹ سے زمین تک سگنلز کے کامیاب رابطے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ 47 کلو گرام وزنی ثریا ہلکے وزن والے سیٹلائٹ کے زمرے میں آتا ہے جو 'قائم-100' سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے زمین کے مدار میں 750 کلومیٹر فاصلے پر چھوڑا گیا ہے۔

ثریا سیٹلائٹ نے اپنے افتتاحی سگنل زمین پر منتقل کرنے میں ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے

واضح رہے کہ اس سیٹلائٹ کی عمر 3 سال سے زیادہ ہے جو 750 کلومیٹر کے مدار میں رہتا ہے جب کہ اس کی رپورٹ کردہ GPS پوزیشننگ کی درستگی 20 میٹر ہے۔

News ID 1921408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • علی حسن IR 20:06 - 2024/01/21
      1 0
      ایران کی ترقی عالم اسلام کے لیے باعث فخر ہے