21 جنوری، 2024، 2:53 PM

اسرائیلی بربریت، غزہ میں یونیورسٹیوں کے 94 اساتذہ شہید

اسرائیلی بربریت، غزہ میں یونیورسٹیوں کے 94 اساتذہ شہید

یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق کے مطابق صہیونی حکومت فلسطین میں تعلیمی مراکز اور اساتذہ کو خصوصی طور پر نشانہ بنارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں تعلیمی مراکز اور اساتذہ کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کررہا ہے۔ تنظیم کے مطابق طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد اب تک فلسطینی یونیورسٹیوں میں پڑھانے والے 94 اساتذہ شہید ہوچکے ہیں جبکہ حملوں کا شکار ہونے اسکولوں کے اساتذہ کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز فضائی حملوں کے دوران غزہ میں جان بوجھ کر تعلیمی اور تربیتی مراکز کو نشانہ بنارہی ہیں جبکہ اساتذہ اور علمی شخصیات کی بڑی تعداد کو ان کے گھروں اور مکانات پر خصوصی حملہ کرکے شہید کیا گیا ہے۔ تنظیم کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 17 پروفیسرز، 59 پی ایچ ڈی ہولڈرز اور 18 ایم فل ڈگری کے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ اب تک بڑی تعداد میں فلسطینی شہری ملبوں تلے دب کر لاپتہ ہیں۔
 

News ID 1921394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha