11 جنوری، 2024، 3:45 PM

کرمان خودکش حملہ آور تاجک شہریت کا حامل اسرائیلی نکلا

کرمان خودکش حملہ آور تاجک شہریت کا حامل اسرائیلی نکلا

ایران کی انٹیلی جنس منسڑی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کرمان دہشت گردانہ حملے کے خودکش بمباروں میں سے ایک اسرائیلی تھا جس کے پاس تاجک شہریت تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی انٹیلی جنس منسٹری کے بیان میں کرمان دہشت گردانہ حملے کے کیس کے مزید 35 افراد کو گرفتار کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہےکہ دوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے بھی کچھ اشارے ملے ہیں۔

اس بیان کے مطابق مجرمانہ کارروائی کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار 19 دسمبر کو ملک کی جنوب مشرقی سرحدوں سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد آپریشن کی ہدایات دینے کے علاوہ دستی بم بنانے کا بھی ماہر تھا اور وہ مختلف دھماکہ خیز اور برقی اجزاء کو ملا کر بم بنانے کے بعد واقعے سے دو روز قبل ملک چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایران کے صوبہ کرمان میں شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے پروگرام میں گزشتہ ہفتے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت کم از کم 93 افراد شہید اور تقریباً تین سو افراد زخمی ہوئے۔

اس وقعے ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔

News ID 1921203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha