مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں جارح صہیونی فورسز اور فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔
فلسطین کے شمالی علاقوں میں مجاہدین مختلف مقامات پر صہیونی فورسز کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنارہے ہیں۔ مجاہدین کی استقامت کی وجہ سے صہیونی فورسز اپنے اہداف حاصل کرنے میں اب تک بری طرح ناکام ہیں۔
دراین اثناء فلسطینی مجاہدین نے صہیونی قصبے اصبع الجلیل پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوا ہے۔ سائرن کی آواز قریبی قصبوں میں سنی گئی۔
دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں صہیونی فوجی مرکز کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ المیادین نے خبر دی ہے کہ لبنان سے کئی میزائل صہیونی علاقوں پر فائر کئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ