29 دسمبر، 2023، 11:23 AM

جبوتی کا یمن کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت سے انکار

جبوتی کا یمن کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت سے انکار

جبوتی نے فلسطینیوں کی حمایت میں یمنی فوج کے حملوں کی حمایت کرتے ہوئے امریکی اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مرکزاطلاعات فلسطین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جبوتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کے حملوں کی حمایت ہیں

جبوتی کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم یمنی فورسز کے حملوں کی مذمت نہیں کرتے کیونکہ ہم اسے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت سمجھتے ہیں۔

جبوتی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک بحیرہ احمر میں امریکی قیادت میں بحری اتحاد میں حصہ لینے سے گریزکرے گا۔

جبوتی کے وزیر خارجہ کے مطابق باب المندب میں سمندری تجارت روکنے سے جبوتی اور خطے کے ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

News ID 1920902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha