20 دسمبر، 2023، 3:33 PM

ایران سیاحوں کی توجہ کا مرکز، غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 48 فیصد اضافہ

ایران سیاحوں کی توجہ کا مرکز، غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 48 فیصد اضافہ

ایرانی وزیر سیاحت کے مطابق رواں ایرانی سال کے 8 مہینوں کے دوران 4.4 ملین غیرملکی سیاحوں نے ایران کا سفر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران عزت اللہ ضرغامی نے کہا کہ گزشتہ سال کے ہنگاموں کے بعد سیاحت میں کمی کی توقع کے باوجود سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی آج کی ایک قرارداد میں اسلام سے پہلے اور بعد کے ادوار سے متعلق 211 تاریخی اشیاء کو چین منتقل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اشیاء چھ ماہ تک بیجنگ میں "گلوری آف پارس" نامی نمائش میں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔

News ID 1920727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha