مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے جنیوا کے دورے کے تیسرے اور آخری دن عبداللہیان اور گرانڈی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
عبداللہیان نے ایران کے خلاف امریکی حکومت کی ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کے باوجود لاکھوں غیر ملکی پناہ گزینوں کے لیے ایران کی وسیع خدمات پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں ایران کی حمایت کی جائے۔
امیر عبداللہیان نے غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کو غزہ کے شمال سے جنوب اور وہاں سے ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے کے خطرناک اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کے شہریوں کو بے گھر کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کی نئی لہر کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔
اس ملاقات میں فلیپو گرانڈی نے بھی بڑی تعداد میں غیر ملکی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور پناہ گزینوں کے لیے ایران کی کوششوں اور بہترین خدمات کو سراہا۔
آپ کا تبصرہ