مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے غزہ میں صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں صہیونی فوج کے 79 اقسام کے ہتھیاروں کو مکمل تباہ یا جزوی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے شجاعیہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ خان یونس میں یاسین 105 مارٹر سے حملہ کرکے ایک مرکاوا ٹینک کو تباہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازین بیت لاہیا میں بھی دو بکتربند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شیخ رضوان کے علاقے میں سرنگ کے اندر بم نصب کیا گیا تھا۔ صہیونیوں فوجیوں کے داخل ہوتے ہی دھماکہ ہونے سے کئی صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب القدس بریگیڈز نے بھی حجرالدیک اور دیگر قصبوں میں صہیونی فوج کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ