مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی ذرائع کے مطابق بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر ایلات ام الرشوش قصبے میں کئی دھماکوں کے سبب خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریڈیو نے یمن کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایلات کے قریب بحیرہ احمر پر دو دھماکے ہوئے۔ جب کہ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے بحیرہ احمر میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو روک دیا۔
تاہم خبر کی مزید تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ