6 دسمبر، 2023، 10:14 AM

صہیونی حکومت نے اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے کو نکال دیا

صہیونی حکومت نے اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے کو نکال دیا

صہیونی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے کو اخراج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے کو مقبوضہ علاقے سے باہر نکال دیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب داری پر ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے ہیں لہذا عالمی اداے کی خاتون نمائندہ لین ہیسٹنگز کا ویزا منسوخ کیا جارہا ہے۔

کوہن نے لکھا کہ جو شخص 1200 اسرائیلیوں کے قتل اور شہریوں کو یرغمال بنانے پر حماس کی مذمت نہ کرے بلکہ اس کے برعکس اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنائے اس کو اقوام متحدہ میں کام کرنے کا کوئی حق نہیں اور اسرائیل میں بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یاد رہے کہ ہیسٹنگز نے طوفان الاقصی کے بعد حماس کی مذمت کے بجائے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت پر اسرائیل پر شدید تنقید کی تھی۔

News ID 1920388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha