21 جنوری، 2009، 8:19 PM

منوچہرمتکی

اسرائیلی حکام نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

اسرائیلی حکام نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ منوچہرمتکی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکام نے وسیع پیمانےپر بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ان کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں منعقد ایک غیر سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حکام نے وسیع پیمانےپر بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ان کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا 22 دن کی نابرابر جنگ میں اسرائیل کو شکست و ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور اسرائیلی حکام نے غزہ میں بڑے پیمانے پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ، بچوں اور عورتوں کا قتل عام کیا ہے زخمیوں کو قتل کیا ہے ہسپتالوں ، شہری آبادی اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں وسیع تباہی جنگی جرائم کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ متکی نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق سے وابستہ تنظیموں کے سکوت اور فرائص کو انجام نہ دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر اسرائیل کیا ہے جس کے جرائم پر پوری دنیا خاموشی اختیار کرلیتی ہے اور اقوام متحدہ ، سکیورٹی کونسل جیسے ذمہ دار ادارے اسرائیل کے جرائم اور اس کی بربریت کے سامنےبے بس ہوجاتے ہیں ۔ متکی نے بعض عرب ممالک کے منفی ، غیر اسلامی وغیر انسانی اور غیر اخلاقی کردار پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے شرم شیخ اجلاس کو اسرائیلی جرائم پیشہ حکام کی حمایت پر مبنی اجلاس قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل جیسی خونخوار حکومت کو امریکہ ہر قسم کے غیر قانونی ہتھیار فراہم کررہا ہے شرم الشیخ کے اجلا میں حماس کو ہتھیار دینے پر پابندی لگانے کا فیصلہ شرمناک ہے انھوں نے کہا کہ حماس کی حکومت قانونی حکومت ہے اور اس کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

 

News ID 820800

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha