مہر خبرررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی وحشیانہ بمباری میں اسلامی تنظیم حماس کے وزیر داخلہ سعید صیام کو بھائی اور بیٹے کے ہمراہ شہید کردیا ہے۔سعید صیام اسماعیل ہنیہ کی حکومت میں وزیر داخلہ اور سکیورٹی فورس کے انچارج تھے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے کے کیمپ پر بمباری پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے یہ رد عمل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دیا۔غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی پوری دنیا میں شدید مذمت جاری ہے لیکن اسرائیلی وحشی اور خونخوار حکومت پر مذمت کا کوئي اثر نہیں ہے کیونکہ اسرائیل جیسی خونخوار حکومتیں اور ادارے اس کی حمایت کررہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا مشرق وسطی میں امن قائم کرنے کے لئے اسرائیلی خونخوار حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔
سعید صیام
غزہ میں اسلامی تنظیم حماس کے وزیر داخلہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی وحشیانہ بمباری میں اسلامی تنظیم حماس کے وزیر داخلہ سعید صیام کو بھائی اور بیٹے کے ہمراہ شہید کردیا ہے۔
News ID 817309
آپ کا تبصرہ