2 دسمبر، 2023، 1:05 PM

اسرائیلی شہروں پر القدس بریگیڈز کے میزائل حملے

اسرائیلی شہروں پر القدس بریگیڈز کے میزائل حملے

فلسطینی جہادی گروپ القدس نے تل ابیب، اسدود، عسقلان اور دیگر صہیونی علاقوں پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کی جانب غزہ اور غرب اردن پر وحشیانہ حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے تل ابیب سمیت مختلف صہیونی شہروں پر جوابی حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تل ابیب، اسدود، عسقلان اور دیگر شہروں پر فلسطینی تنظیموں نے میزائل حملے کئے ہیں۔ مقاومتی تنظیم القدس بریگیڈز نے صہیونی علاقوں پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حملوں کے بعد اسرائیلی شہروں میں سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دراین اثناء رائٹرز نے کہا ہے کہ حماس کے اعلی رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ اسرائیل کے طویل المدت اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ ضیف، مروان عیسی اور یحیی السنوار کو ابتدائی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

News ID 1920306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha