1 دسمبر، 2023، 1:38 PM

دبئی، موسمیاتی کانفرنس میں غاصب صہیونی صدر کی شرکت، ایرانی صدر احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے

دبئی، موسمیاتی کانفرنس میں غاصب صہیونی صدر کی شرکت، ایرانی صدر احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے

دبئی میں موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر رئیسی کے دورہ متحدہ عرب امارات کی خبریں میڈیا میں زیر گردش تھیں لیکن جمعرات کو اچانک اعلان کیا گیا کہ صدر رئیسی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دبئی میں موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر رئیسی کے دورہ متحدہ عرب امارات کی خبریں میڈیا میں زیر گردش تھیں لیکن جمعرات کو اچانک اعلان کیا گیا کہ صدر رئیسی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے البتہ وزیر توانائی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں.

یاد رہے کہ "COP28" موسمیاتی کانفرنس دبئی میں 30 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ روزنامہ یروشلم پوسٹ نے غاصب صیہونی رجیم کے صدر اسحاق ہترزوگ کے دبئی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کے موقع کو غزہ جنگ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

تاہم متحدہ عرب امارات نے ہترزوگ کے اس بیان کے حوالے سے کوئی سرکارہ مؤقف اختیار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ Cop28 اقوام متحدہ کا 28 ویں سالانہ موسمیاتی سربراہی اجلاس ہے جہاں حکومتیں مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کو محدود کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتی ہیں۔

 اس موسمیاتی کانفرنس کے شریک اراکین 1992 میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے دستخط کنندگان ہیں۔ اس اجلاس میں 140 سربراہان شرکت کریں گے۔

News ID 1920292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha