19 نومبر، 2023، 2:46 PM

پاکستان، تربت میں بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق

پاکستان، تربت میں بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق

بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور جاں بحق افراد اسی گاڑی میں سوار تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1920082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha