مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے علاقے التوام میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک کو یاسین 105 راکٹ سے تباہ کردیا۔
قسام بٹالین نے غزہ کی پٹی کے شمال میں الشاطی کیمپ کے گرد یاسین 105 راکٹوں سے حملہ آوروں کی تین فوجی گاڑیوں اور ایک بلڈوزر کو بھی تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
شہید عمر القاسم کی فورسز نے بھی اعلان کیا کہ انہوں نے قابض صیہونی فوج کے ایک پرسنیل کیرئیر کو نشانہ بنایا جو غزہ شہر کے شمال مغرب میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ کاروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب قسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ نے بدھ کی رات ایک تقریر میں اعلان کیا تھا: دشمن کے 136 ہتھیار مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور ہمارے جوانوں نے دشمن کے ہتھیاروں کو تباہ اور بہت سے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔
ہم اپنی ایلیٹ فورسز کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہیں، ہم دشمن کی صفوں میں گھس جاتے ہیں اور ان کے فوجیوں اور ٹینکوں پر گھات لگاتے ہیں۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ہمارے سنائپرز قابض افواج کو جب کہ ہمارے توپ خانے ان کے قلعوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ دشمن ہمارے جوانوں کا سامنا کرنے سے مکمل گریز کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن کی زمینی دراندازی کے تمام علاقوں میں صیہونی فوج کے حملے کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ