2 نومبر، 2023، 2:09 PM

پیوٹن کا خطے کے حالات کے بارے میں رئیسی کو پیغام

پیوٹن کا خطے کے حالات کے بارے میں رئیسی کو پیغام

روس کے صدر کے خصوصی ایلچی نے آیت اللہ رئیسی کے نام پیوٹن کا پیغام ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کو پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی امور کے لیے روسی فیڈریشن کے صدر کے "ولادیمیر پیوٹن" کے خصوصی نمائندے "الیگزینڈر لاورینتیف" نے آج ایک وفد کی سربراہی میں تہران کے دورے کے دوران رہبر معظم انقلاب کے نمائندے اور سپریم سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔

علی اکبر احمدیان کے ساتھ لاورینتیف کی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین پیشرفت، غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں لاورینتیف نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا پیغام بھی پہنچایا۔

ملاقات میں فریقین نے شام کی تازہ ترین سیاسی، میدانی، اقتصادی اور انسانی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے دوطرفہ اقدامات کو جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1919784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha