29 ستمبر، 2023، 1:42 PM

ہنگو؛ خطبہ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، کئی زخمی

ہنگو؛ خطبہ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، کئی زخمی

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ کی ایک مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکے میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں ایک مسجد میں دھماکا ہوا، جس میں 3افراد کے جاں بحق اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 3افراد کی لاشیں اور 12زخمیوں کو ملنے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں ہوا، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ایس ایچ او شابراز خان کے مطابق دھماکا جمعہ کے آخری خطبے کے دوران ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔ دھماکے کے وقت مسجد کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر کئی افراد زخمی ہوئے۔

News ID 1919074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha