30 اگست، 2023، 5:29 PM

عراقی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری؛ صوبہ صلاح الدین کے داعشی عناصر اور باقیات کو تباہ کر دیا

عراقی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری؛ صوبہ صلاح الدین کے داعشی عناصر اور باقیات کو تباہ کر دیا

آج عراقی طیاروں نے صلاح الدین میں داعش کے عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد عناصر مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے موازین نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا: اربعین حسینی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اور منفرد کوششوں کے ساتھ ساتھ عراقی فضائیہ کے F-16 لڑاکا طیاروں نے بدھ کو داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے علاقے العیث میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے، سرنگیں اور بینکر تباہ کر دیے گئے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے: یہ خطہ جغرافیائی پیچیدگی کے لحاظ سے خاص ہے۔ عراقی سیکورٹی فورسز داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے تک آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق اب بھی داعش کی باقیات کے خلاف برسرپیکار ہے۔ عراقی سیکورٹی فورسز داعش اور اس کے مفرور عناصر کے امریکہ کی سرپرستی میں دوبارہ ابھرنے کے عمل کو روکنے کے لیے پورے ملک میں داعش کی باقیات کی تلاش، صفایا اور تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

داعش کے باقی ماندہ عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینویٰ اور انبار کے علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔

News ID 1918663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha