17 اگست، 2023، 10:50 AM

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب کے لئے روانہ

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب کے لئے روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کچھ ہی دیر پہلے اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت پر ریاض کے لئے روانہ ہوگئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان چند منٹ قبل سعودی عرب کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے تہران سے ریاض کے لیے روانہ ہوئے۔ 

یہ دورہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی دعوت پر ان کے دورہ تہران کے جواب میں اور دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ مارچ میں بیجنگ میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کے مقصد سے ہو رہا ہے۔ 

 سعودی وزیر خارجہ بن فرحان نے 17 جون کو تہران کے ایک روزہ کے دوران ایرن کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہا: دونوں ممالک کے تعلقات آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ سعودی عرب کی دعوت کے تحت ہم مستقبل قریب میں وزیر خارجہ کے دورہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور دونوں ممالک کے اقتصادی مسائل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا: تعلقات کی بحالی سے متعلق مشترکہ بیان کے دوران سابقہ ​​دستاویزات کی درستگی پر زور دیا گیا اور ہم مشترکہ مسائل کو اسی فریم ورک میں آگے بڑھائیں گے۔ 

وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے 14 اگست کو صحافیوں سے گفتگو میں سعودی عرب کے دورے اور ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے افتتاح کے بارے میں بھی کہا: دونوں ممالک کے سفیروں کی مدت میں توسیع کا تعلق صرف سادہ مسائل سے ہے۔ سعودی عرب کی طویل تعطیلات کی وجہ سے ہم سفیر کو ایسے ملک میں نہیں بھیج سکے جس میں کئی ماہ تعطیلات کے سبب فعالیت نہ کرسکے۔

سعودی فریق نے تہران کے لئے اپنے سفیر کو عمان میں متعارف کرایا اور آنے والے دنوں میں ان کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ 

ہمارے سفیر ریاض کے دورے کے دوران اپنے مشن کا باضابطہ آغاز کریں گے اور سعودی سفیر بھی آنے والے دنوں میں تہران پہنچیں گے۔

News ID 1918454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha