13 اگست، 2023، 11:22 AM

شامی فوج نے دمشق پر صہیونی حملہ ناکام بنادیا

شامی فوج نے دمشق پر صہیونی حملہ ناکام بنادیا

شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے دمشق کے گردو نواح میں صہیونی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر حملہ ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی اعلی دفاعی عہدیدار کے مطابق آج علی الصبح شامی فضائی دفاعی سسٹم نے صہیونی جارح افواج کی جانب سے دمشق پر ہونے والا فضائی حملہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی طیاروں نے مقبوضہ علاقوں سے کئی میزائل دمشق کے اطراف میں فائر کئے۔ شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت فعال ہوکر صہیونی میزائیلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

شامی فوج کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر پہنچ کر نقصانات کا جائزہ ہے رہی ہیں۔

گذشتہ رات کو بھی ذرائع ابلاغ نے دمشق کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی تھی۔ اس سے پہلے شام پر قابض امریکی افواج کے اڈے پر بھی کئی راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ امریکی فوجی اڈے کے اطراف میں دھماکوں کے بعد امریکی فوج اور اس کے حامی جنگجو الرٹ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد امریکی فوج کے ڈرون طیارے فضاوں میں پرواز کررہے ہیں۔

News ID 1918378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha