4 اگست، 2023، 3:45 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری

ایرانی وزیر خارجہ کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کراچی پہنچے جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کراچی پہنچ گئے ہيں جہاں صوبائی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

کراچی پاکستان کا معاشی لحاظ سے بے حد اہم شہر اور بندرگاہ ہے جسے شہر قائد بھی کہا جاتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستان دورے کے آخری دن کراچی پہنچ کر پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس سے قبل پاکستان میں ایران کے سفیر نے بتایا تھا کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کراچی میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات کريں گے اور اسی طرح کراچی کے تاجروں کے ساتھ ایک نشست کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان بدھ کی شام کو شروع ہوا جس کے دوران انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم ، وزیر خارجہ، پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سربراہوں اور اسی طرح پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں ميں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے 3 دستاویزات پر دستخط بھی ہوئے۔

News ID 1918228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha