4 اگست، 2023، 6:05 PM

پاک ایران سرمایہ کاری عنوان سے کراچی میں کانفرنس؛

پاکستان اور ایران میں تجارت کے فروغ سے عوام کو فائدہ ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان اور ایران میں تجارت کے فروغ سے عوام کو فائدہ ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران اور کراچی کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق کانفرنس ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی حکام اور ایرانی تاجروں کے ایک گروپ اور کراچی کے سرکاری حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری کے مواقع پر کانفرنس کا انعقاد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، پاکستانی حکام، اس ملک کے چیمبر آف کامرس اور ایرانی تاجر اور کراچی کے ریاستی عہدیداروں کے گروپ کی موجودگی میں ہوا۔ 

تقریب سے خطاب میں امیر عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں تجارت کے فروغ سے عوام کو فائدہ ہوگا، پاکستان سے معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، ہم پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان ہمیشہ سے ایران کا قریبی رہا ہے اور اس سے تعلقات کو بڑھانے کیلیے اقدامات کر لیے ہیں جبکہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کیلیے بھی دروازے کھل گئے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان کی توانائی ضروریات میں خاطر خواہ معاون ثابت ہو سکتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ آگے بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کو بجلی دینے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے، ایس سی او رکن بننے کے بعد تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں، ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں اور 6 راہداریاں بنائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں ٹریول اینڈ ٹوارزم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، معاشی اور تجارتی سطح پر نئی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جو بدھ سے پاکستان کے دورے پر ہیں ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کی سربراہی میں کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھر اولڈ کلفٹن اسٹریٹ کو شاہراہ امام خمینی (رح) کے نام سے تبدیل کرکے اس کی نقاب کشائی کی گئی۔

یاد رہے کہ کراچی پاکستان کا اہم مالیاتی اور تجارتی مرکز اور ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے نے پاکستانی وزیر خارجہ، وزیر اعظم، سینیٹ کے چئیرمین، قومی اسمبلی کے سپیکر اور اس ملک کی فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کی۔

News ID 1918231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha