23 جولائی، 2023، 2:25 PM

حجت الاسلام موسوی مقدم شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ تعیینات

حجت الاسلام موسوی مقدم شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ تعیینات

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجت الاسلام موسوی مقدم کو شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ تعیینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجت الاسلام موسوی مقدم کو شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ تعیینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

رہبر معظم کا حکمنامہ درج ذیل ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جناب حجت الاسلام آقای موسوی مقدم دام توفیقاتہ

حجت الاسلام حاج شیخ یوسف علی شُکری کی جانب سے شہید فاؤنڈیشن سے استعفی کے پیش نظر ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ادارے میں آپ کی گذشتہ خدمات اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فاؤنڈیشن میں آپ کو اپنا نمائندہ بناتا ہوں۔

سابقہ تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اس ادارے میں شہداء کے معزز لواحقین اور جانبازوں کی ثقافتی اور معنوی خدمات انجام دینا اور موثر اقدامات ضروری ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے آپ کی توفیقات کے لئے دعاگو ہوں

سید علی خامنہ ای

۱۴۰۲/۵/۱

News ID 1917979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha