13 جولائی، 2023، 2:31 PM

فرانس، صدر میکرون کو موصول ہونے والے خط سے انسانی عضو برامد، خفیہ ادارے متحرک ہوگئے

فرانس، صدر میکرون کو موصول ہونے والے خط سے انسانی عضو برامد، خفیہ ادارے متحرک ہوگئے

فرانسیسی روزنامے کے مطابق قومی عید کی مناسبت سے بھیجا گیا ’’تحفہ‘‘ 9 اور 10 جولائی کے درمیان صدارتی محل کو موصول ہوا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدی البلد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانسیسی رونامے valeurs actuelles نے سلامتی کے ادارے کے رکن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے  کہ صدارتی محل الیزہ کو صدر میکرون کے نام بھیجا گیا ایک خط موصول ہوا ہے۔

ذریعے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدارتی محل کو یہ خط 9 اور 10 جولائی کے درمیان موصول ہوا جو کہ فرانسیسی قومی کی مناسبت کو ارسال کیا گیا تھا۔

اخبار نے رپورٹ دی ے کہ خط میں کوئی تحریر نہیں تھی بلکہ صرف ایک کٹی ہوئی انگلی تھی۔ صدر میکرون کے نام ارسال شدہ اس انگلی کو صدارتی محل کے فریزر میں رکھا گیا اور رات کو پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق انگلی کے مالک کا پتہ چل گیا ہے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے ضروری اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

الیزہ محل نے اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کے بعد ملک گیر مظاہرے ہورہے ہیں۔

فرانسیسی حکام نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے 45 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعیینات کیا تھا۔

News ID 1917783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha