13 جولائی، 2023، 2:22 PM

صدر رئیسی زمبابوے پہنچ گئے

صدر رئیسی زمبابوے پہنچ گئے

صدر رئیسی افریقی ممالک کے سفر کے آخری مرحلے میں زمبابوے پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی تین افریقی ممالک کے سرکاری دورے کے دوران آخری مرحلے پر زمبابوے پہنچ گئے ہیں۔

دارالحکومت ہرارے میں میزبان ملک کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔

ہرارے کے ہوائی اڈے پر استقبالی تقریب کے بعد صدر رئیسی زمبابوین صدر کے ساتھ صدارتی محل میں خصوصی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے علاوہ ازین دونوں ملکوں کے اعلی وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوں گے۔
 

News ID 1917781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha