7 جولائی، 2023، 8:12 PM

مغربی آذربائیجان میں غدیر کی رونقیں دوبالا، اہل سنت برادران کا جوش و خروش دیدنی

مغربی آذربائیجان میں غدیر کی رونقیں دوبالا، اہل سنت برادران کا جوش و خروش دیدنی

مغربی آذربائیجان کے باسیوں نے عید غدیر کی مختلف تقریبات کا اہتمام کرکے امام علی (ع) سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے عوام پچھلی دو راتوں سے امیر المومنین (ع) کے ساتھ اظہار عقیدت کرتے ہوئے عید غدیر کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

ملک بھر کی طرح مغربی آذربائیجان کے مختلف شہری، دیہی اور خانہ بدوش علاقوں میں بھی محبان اہل بیت ع اور پیروان امیر المومنین علیہ السلام نے عوامی مقامات کو سجا کر  قبائلی انداز سے بھرپور جشن منایا۔ 

مغربی آذربائیجان میں غدیر کی رونقیں دوبالا، اہل سنت برادران کا جوش و خروش دیدنی

صوبائی سطح کے اس جشن کی تقریبات میں بالغوں اور نوعمروں کے لیے تربیتی پروگرام،بیرونی ممالک سے مبلغین کی دعوت، غدیر کے سرگرم کارکنوں اور مذہبی انجمنوں سے ملاقاتیں، شہداء خصوصاً سادات شہداء کے گھر والوں سے ملاقاتیں، نماز گاہوں کا قیام،شعری محافل کا انعقاد، نور افشانی اور ایک کلومیٹر طویل دسترخوان شامل ہیں۔

مغربی آذربائیجان کے اوقاف اور خیراتی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کے 7 امامزادگان کے مزارات پر جشن غدیر منانے کا اعلان کیا۔ 

مغربی آذربائیجان میں غدیر کی رونقیں دوبالا، اہل سنت برادران کا جوش و خروش دیدنی

حجۃ الاسلام ناصر جوانبخت نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام زادہ غریب حسن (ع)، عرب باغی کا مقبرہ اور امام زادہ محمد ابراہیم (ع) ارومیہ، شیخ نوائی اور امام زادہ سید بہلول (ع) خوئی، امام زادہ اسحاق (ع)، سید محمد اہرنجان سلماس کا مزار اور میاندوآب میں نظرگاہ حضرت عباس (ع)  زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔

مغربی آذربائیجان کے اسلامی تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی آذربائیجان کے تمام شہری اور دیہی علاقوں نے اس ہفتے متنوع ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے امام علی علیہ السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ اور ارومیہ شہر کے 50 مقامات پر غدیر کی مناسبت سے پردہ خوانی(تصویروں کے مدد سے ترنم کے ساتھ واقعے کو بیان کرنا) کی جا رہی ہے۔

مغربی آذربائیجان میں غدیر کی رونقیں دوبالا، اہل سنت برادران کا جوش و خروش دیدنی

انہوں نے کہا کہ ارومیہ شہر کی خواتین بھی غدیر کی تقریبات کے انعقاد میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور نیاز پکانے سے لے کر خواتین کے لئے الگ سے جشن منعقد کرنے تک بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

News ID 1917661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha