مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر جانبدار تحریک کے وزراء کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر منگل کی شام کو ایرانی وزیرخارجہ اور آذربائجانی صدر کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس سے پہلے اجلاس میں شرکت کے لئے باکو پہنچنے کے بعد ایرانی اعلی سفارتکار نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ غیر جانبدار تحریک اپنے اراکین اپنے تنوع کے پیش نظر دنیا کو درپیش نئے چیلنجز کو حل کرنے کے لئے کثیر الجہتی اور اجتماعی پلیٹ فارم بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا تھا کہ باکو کا دورہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی کو آگے بڑھانے کا بہترین موقع بن سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ