4 جولائی، 2023، 1:36 PM

ایران فلسطینیوں کی مدد کی کسی بھی درخواست کی حمایت کرتا ہے

ایران فلسطینیوں کی مدد کی کسی بھی درخواست کی حمایت کرتا ہے

مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم کے ردعمل میں، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ اگر مزاحمت کی طرف سے مدد درخواست کی جاتی ہے تو ایران اس کے لیے تیار ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے نیوز ویک کو بتایا کہ ایران اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ فلسطینی عوام مذاکرات کے ذریعے غاصب اسرائیلی حکومت سے اپنے غصب شدہ حقوق(سر زمین) حاصل نہیں کر سکتے بلکہ اس کے لئے انہیں مزاحمت جاری رکھنی ہوگی کیونکہ غاصب صہیونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔ 

یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے پیر کے روز جنین کے متعدد محلوں پر ہوائی اور زمینی حملے کئے۔ پیر کی صبح کی گئی اس جارحیت کے نتیجے  میں 10 سے زئادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ پر زمینی اور فضائی حملے کرکے سینکڑوں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جنین کیمپ کے مکینوں کے خلاف غاصب صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت ابھی جاری ہے۔

News ID 1917590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha