22 جون، 2023، 4:00 PM

رہبر معظم اسلامی کا اسٹیشنری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے خط کا جواب

رہبر معظم اسلامی کا اسٹیشنری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے خط کا جواب

حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سٹیشنری مصنوعات بنانے والے ایرانی صنعت کاروں کے خط کے جواب میں صنعت کاروں کی ہمت اور کوشش کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو اپنا کام جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مینوفیکچررز کے خط کے جواب میں صنعت کاروں کی ہمت اور کوشش کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو اپنا کام جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اسٹیشنری کی صنعت سے وابستہ بعض ایرانی مینوفیکچررز نے گذشتہ سال حاصل ہونے والی کامیابیوں کی گزارش رہبر انقلاب کی خدمت میں پیش کی۔

اسٹیشنری کی صنعت میں فعال افراد کے پہلے اجتماع کے دوران رہبر معظم کا جوابی خط پیش کیا گیا۔ 

خط میں رہبر معظم نے لکھا ہے کہ ایران میں تیار شدہ اسٹیشنری مصنوعات کی پیداوار میں آپ کی تلاش اور کوشش حکام کے لئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔ یہ بابرکت راہ ہے۔ اللہ کی توفیق کے سائے میں اس کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں۔

News ID 1917344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha