22 جون، 2023، 11:25 AM

جنین میں صہیونی جارحیت، مراکش میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والا اجلاس چوتھی بار ملتوی

جنین میں صہیونی جارحیت، مراکش میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والا اجلاس چوتھی بار ملتوی

مراکش نے فلسطین میں وحشیانہ کاروائیوں اور صہیونی آبادکاری کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس کی میزبانی ملتوی کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک صہیونی عہدیدار کے انکشاف کے مطابق مراکش نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مشترکہ کانفرنس ملتوی کردی ہے۔

المیادین کےمطابق صہیونی اعلی عہدیدار نے آئی 24 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اجلاس کے ملتوی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اجلاس میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، اسرائیل اور مراکش کے وزرائے خارجہ کو شرکت کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں یہ اجلاس منعقد ہونا طے ہوگیا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناپر اب تک یہ اجلاس منعقد نہ ہوسکا ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی جارحیت اور آبادکاری میں اضافے کی وجہ سے کثیر ملکی وزرائے خارجہ کا اجلاس اب چوتھی مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق مارچ میں ہونے والا یہ اجلاس عرب ممالک کو صہیونی کابینہ کے بارے میں لاحق خدشات اور اسرائیل کے رویے کی وجہ سے اب تک التوا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

News ID 1917338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha