16 جون، 2023، 11:17 AM

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کے بھارت جانے کے معاملے پر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بھی ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اب ماریشیس سے بھارت جانے کے لیے ویزے لگوائے گی۔

پاکستان فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ 2023 کھیلنے ماریشیس سے بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشیس سے بھارت کے شہر بنگلور روانہ ہوگی۔ ساف چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم اس وقت چار ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشیس میں موجود ہے۔

News ID 1917226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha