5 جون، 2023، 4:48 PM

پاک عراق تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک عراق تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستانی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے سفارتی تعلقات سمیت تعاون کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور عراق کے درمیان 2 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور عراق کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل حکام کے لیے ویزوں کے خاتمے کی پالیسی پر بھی دستخط کیے گئے۔ ملاقات کے بعد وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے عراقی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عراق کا دورہ کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی بہت بڑی تعداد ہر سال عراق آتی ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

News ID 1916977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha