مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ لندن سے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج سے 25سال پہلے ہمیں تاریخی آزمائش کا سامنا تھا، ایک طرف ملک کا دفاع اور دوسری طرف اربوں ڈالروں کی پیش کش تھی ۔
ایک طرف ملک و قوم اور دوسری طرف مشکلات،ڈر اور خوف تھا ، 28مئی 1998 کو قوم کا امتحان تھا ،میں بیرون ملک دورے پر تھا مگر وہی سے ایٹمی دھماکوں کی تیاری کا کہا ۔
تاریخ کا حصہ ہے کیسی کیسی آزمائشیں اور پیش کش تھی ، پاکستان دنیا میں 7ویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا ۔یہ ہوتا ہے ایبسلوٹلی ناٹ ۔
ہم کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے ۔کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتےو ہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے ، پاکستان ترقی اور خوشحالی میں بھی آگے رہا۔
خواہش تھی ہم7ویں ایٹمی طاقت کیساتھ ساتھ 7ویں اقتصادی طاقت بھی بنیں ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری ٹانگیں کھینچا شروع کردیں،
1993،1999اور 2017 میں بھی میری ٹانگیں کھینچی گئیں ،نہ جانے ان لوگوں کو ملک کے ساتھ کیا بیر ہے ، یہ کیوں ہنستے بستے ملک کو برباد کر دینا چاہتے ہیں۔
جب بھی موقع ملا دل و جان اور محبت کے ساتھ ملک کی خدمت کی ، مجھے کسی نہ کسی بہانے اس مقصد کو آگے بڑھانے سے محروم کر دیا گیا ۔
آپ کا تبصرہ