20 مئی، 2023، 1:35 PM

اسرائیلی حریف کا سامنا کرنے سے انکار؛

کویتی اور عراقی کھلاڑی شمشیر بازی کے عالمی مقابلے سے باہر

کویتی اور عراقی کھلاڑی شمشیر بازی کے عالمی مقابلے سے باہر

شمشیر بازی کے عالمی مقابلے کے دوران اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صہیونی کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے پر عراقی ٹیم اور کویتی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی تلوار بازی کی ٹیم نے غاصب اسرائیل کے فلسطین میں جاری مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے سے انکار کیا جس کی وجہ سے ترکی میں جاری شمشیز بازی کے عالمی ٹورنامنٹ سے ٹیم کو باہر ہونا پڑا۔ عراقی شمشیر بازی فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استنبول میں جاری ٹورنامنٹ میں صہیونی کھلاڑیوں کی شرکت اور ابتدائی راونڈ میں ان کی موجودگی کی وجہ سے عراقی ٹیم نے گروہی ور انفرادی مقابلوں میں صہیونیوں کا سامنا کرنے سے انکار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عراقی پارلیمنٹ کی قرار داد کے مطابق کیا گیا ہے جس میں فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے صہیونیوں کے ساتھ ہر قسم کے روابط ختم کیا گیا ہے۔ عراقی ٹیم صرف گروہی مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ علاوہ ازین کویتی کھلاڑی عبدالعزیز الشطی نے بھی اسرائیلی حریف کا سامنا کرنے سے انکار کرتے ہوئے استنبول کے مقابلوں سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ صہیونی ٹیم کے ساتھ ایک ہی گروپ میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ سے اپنے نام واپس لے لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عبدالعزیز الشطی نے 2019 میں سویٹزرلینڈ میں بھی اسرائیلی حریف سے مقابلہ کرنے سے انکار کیا تھا۔

News ID 1916596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha