مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں عراقی باکسر نے صہیونی حریف سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں صہیونی کھلاڑی کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے حریف عراقی کھلاڑی نے مقابلے میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔
عراقی باکسر حسین سامی کا قرعہ اندازی کے بعد صہیونی باکسر سے مقابلہ طے پایا تھا لیکن فلسطینی عوام پر صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حسین سامی نے صہیونی حریف کے خلاف رنگ میں اترنے سے انکار کردیا۔
عراقی باکسر حسین سامی ایشیا اور عالمی چمپئن کا اعزاز رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ