مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج پاکستان ایران سرحد پر ہیں جہاں وہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں رہنما ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم اور ایرانی صدر مند۔ پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر مندپشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور پولان۔گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ مند۔ پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس ان چھ بارڈر مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو پاکستان۔ ایران سرحد کے ساتھ تعمیر کی جائیں گے اس کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر 21 اپریل 2021 کو دستخط کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی بازاروں کا تصور پاکستان۔ایران سرحد پر لوگوں کی سہولت کے لیے سرحد پار تجارت میں اضافہ، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پولان۔گبد بجلی کی ترسیلی لائن گزشتہ سال جولائی میں وفاقی وزیر برائے توانائی کے دورہ ایران کے دوران دونوں حکومتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیار کی گئی ہے۔132 کے وی ٹرانسمیشن لائن مکران ڈویژن کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے ایران سے خریدی جانے والی بجلی سرحدی مکران خطے کی ضرورت کو پورا کرے گی۔ پولن گبد کے راستے اضافی 100 میگاواٹ بجلی صوبہ بلوچستان میں گھرانوں اور کاروباری اداروں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔
آپ کا تبصرہ