17 مئی، 2023، 11:56 AM

ایران اور روس کا تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور روس کا تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران میں روسی نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر پیٹرولیم کے درمیان ملاقات کے دوران ایران میں تیل اور گیس کے شعبے میں روسی کمپنی کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں روسی نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر پیٹرولیم کے درمیان ملاقات کے دوران ایران میں تیل اور گیس کے شعبے میں روسی کمپنی کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اس موقع پر روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نواک نے کہا کہ ہم ایران میں پیٹرولیم کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے منصوبے بنائیں گے اس حوالے سے جلد مزید پیشرفت کی توقع ہے۔

ایرانی وزیر پٹرولیم جواد اوجی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے اعلی وفود کی سطح پر مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔ روسی نائب وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے روسی کمپنیوں کی ایران میں سرمایہ کاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدے تکمیل کو پہنچ گئے ہیں جبکہ مستقبل میں مزید منصوبے زیرغور ہیں۔ 

یاد رہے کہ روسی وزیراعظم اپنے ملک کے اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے پیر کو تہران کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر پیٹرولیم کے علاوہ کئی نائب صدر محمد مخبر اور مرکزی بینک کے سربراہ محمد رضا فرزین سے ملاقات بھی ان کے دورے میں شامل ہے۔

انہوں نے 27 ویں ایرانی انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس ریفائننگ اینڈ پیٹروکیمیکل ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اہم ایرانی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ روسی نائب وزیراعظم ایرانی حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1916519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha