مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل علی رضا تنگسیری نے سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے تازہ جنگی وسائل کے بارے میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بحری جہازوں کو کروز میزائل اور دیگر دفاعی صلاحیتوں سے لیس کیا گیا ہے۔ 2000 کلومیٹر تک مارکرنے والے قدر 474 کو شہید مہدوی جہاز نصب کیا گیا ہے۔ یہ میزائل مکمل طور پر ایران کے اندر تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار میزائل کو سمندر میں 5000 میل تک مار سکتے ہیں جس کو عنقریب پیش کیا جائے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت دفاع اور فضائی ادارے نے عمودی سسٹم لانچنگ کے حامل میزائل تیار کیا ہے۔ اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے۔
علاوہ ازین شہید سلیمانی میزائل اور نواب 4 میزائل کو بھی ذوالفقار جہاز پر نصب کیا گیا ہے جو 200 کلومیٹر سے لے 2000 کلومیٹر تک مختلف رینج کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے 5 سے 7 کلومیٹر تک ڈرون اور کروز میزائل کو نشانہ بنانے والے کوثر 200 میزائل اور کوثر 222 میزائل بھی تیار کرلئے ہیں۔ کوثر 222 کی رینج 17 کلومیٹر ہے۔ ان میزائلوں کو ذوالفقار اور عاشورا کے نام سے منسوب جہازوں پر نصب کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ