مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کارگل لداخ کے سربراہ شیخ نذیر مہدی محمدی نے پاراچنار میں شیعوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کارگل اسکردو روڈ کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ نذیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ بھی زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی ٹیکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ کارگل اسکردو روڈ کو کھولنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔جمعیت العلماء اثنا عشریہ کارگل مظاہرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہم کارگل اسکردو روڈ کو کھولنے کے مطالبے کی بھی تائید کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ حکومت ہند لداخ کے لوگوں کی امنگوں کا احترام کرے گی اور ان کو کھولنے کے لیے کچھ حل نکالے گی۔
آپ کا تبصرہ